تعلیم کا شعبہ پاکستان اور امریکہ کی نوجوان نسل کو ملا رہا ہے، مسعودخان

پاک یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کی تعداد 39000 تک پہنچ گئی ہے،پاکستانی سفیر کا خطاب

0 67

نیویارک( شوریٰ نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں تعاون پاک امریکہ تعلقات کا ایک اہم جز ہے تعلیم دونوں ممالک کے نوجوانوں کو جوڑ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسعود خان نے 54 پاکستانی طلبا کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مسعود خان نے کہا کہ پاک یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کی تعداد 39000 تک پہنچ گئی ہے یہ ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے۔ ہر سال لگ بھگ 1000 طلبا، پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم، اعلی تعلیم کے منتظمین، صحافی اور کاروباری افراد امریکہ آتے ہیں۔ تعلیمی سال 2021-22 کے دوران تقریبا 8,000 پاکستانی طلبا کا امریکہ میں داخلہ ہوا۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنوبی اور وسطی ایشیا فلبرائٹ پروگرامز کی برانچ چیف جولیا فائنڈلے نے پاکستانی طلبا کا امریکہ میں خیرمقدم کیا۔ پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے عوامی سطح پر تبادلے اور تعلیم کے شعبے میں تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔ گذشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقد کی گئی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے فائنڈلے نے کہا کہ 2022 میں دونوں ممالک نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ اور پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع کو اہم سنگ میل کے طور پر منایا۔قبل ازیں جنوبی اور وسطی ایشیا کے پریس اینڈ پبلک ڈپلومیسی آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر این شیشادری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور طلبا کے تبادلے کے پروگراموں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پاکستان کے ساتھ تعلیمی تبادلے کے پروگراموں کے حوالے سے مضبوط عزم اور ان کے بہترین نفاذ پر امریکی حکومت، محکمہ خارجہ اور انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ ایکسچینج بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نوجوانوں کو باہم جوڑ رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں قوم کے مستقبل کے معماروں کے درمیان مضبوط نیٹ ورکس استوار ہو رہے ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے سفیرپاکستان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات اہم ہیں۔ گذشتہ سال ہم نے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ ان میں موسمیاتی تبدیلی، توانائی، زراعت، تجارت، سرمایہ کاری، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، علاقائی سلامتی اور استحکام شامل تھے۔ کئی دہائیوں پر محیط تعلیمی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں تعاون 1950 کی دہائی سے شروع ہوا تھایہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا بنیادی اصول ہے کہ ہم تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.