کسی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگی توہم نے آواز اٹھائی، امین الحق
ساڑھے تین سال میں 77 ارب روپے کی لاگت سے آئی ٹی منصوبے شروع کیے
اسلام آباد ( شوریٰ نیوز ) وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ جب کسی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگی تو وزارتِ آئی ٹی نے اس پر آواز اٹھائی۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ایسے کسی بھی مداخلت کے خلاف ہے جس سے ترقی رکتی ہو۔ ساڑھے تین سال میں 77 ارب روپے کی لاگت سے آئی ٹی منصوبے شروع کیے، آج 3 سال مکمل ہونے پر آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں آئی ٹی پارکس بنائے گئے اور مختلف پالیسیاں پاس کرائی گئیں، کوشش کی کہ آئی ٹی میں چیزوں کو آگے لے کر جائیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کمپنیاں بنائی گئیں جس کے باعث آج موبال فون یہاں بن رہا ہے، پہلی دفعہ پاکستان نے اسمارٹ فون ایکسپورٹ بھی کیا ۔