گوجرانوالہ میں اسٹیل مل کی بھٹی میں آتشزدگی سے 4 مزدور جاں بحق

0 100

گوجرانوالہ میں اسٹیل مل کی بھٹی میں آتشزدگی سے 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اسٹیل مل کی بھٹی میں آگ لگنے کا واقعہ گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب پیش آیا، واقعے میں 4 مزدور جھلس کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی بھٹی میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.