پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کیخلاف نا اہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0 104

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر نااہلی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو گئی۔

این اے 2 سوات سے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی کے خلاف درخواست کی سماعت 27 فروری کو ہوگی، ڈاکٹر امجد علی کے خلاف اثاثہ جات میں تضاد کا کیس ہے، ڈاکٹر امجد کے خلاف درخواست عزیز اللہ نے دائر کی۔

الیکشن کمیشن میں جمشید احمد دستی کے خلاف بھی اثاثہ جات کیس کی سماعت 27 فروری کو ہوگی، امیر اکبر کی درخواست پر جمشید احمد دستی کی نااہلی کیس کی سماعت مقرر ہوئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.