تیسرے بچے کی پیدائش پر خاتون ٹیچر نوکری سے فارغ
ریاست کے کسی بھی سرکاری ملازم کو تیسرا بچا پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہے،پرنسپل کاٹیکم سنگھ
بھنڈ(شوریٰ نیوز)بھارت میں 2 بچوں کی حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی اور سرکار کو بچوں کی تعداد سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے برطرف کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ضلع بِھنڈ میں تعینات خاتون ٹیچر نے نوکری حاصل کرتے وقت اپنے تیسرے بچے کی معلومات چھپائی جو کہ حکومت کی 2 بچوں کی پالیسی کی خلاف ورزی تھی۔خاتون ٹیچر کے برطرفی کے حوالے سے اسکول پرنسپل کا ٹیکم سنگھ کا کہنا تھا کہ 26 جنوری 2001 کے ریاستی حکومت کے سروس جنرل ایڈمنسٹریشن احکامات کے تحت ریاست کے کسی بھی سرکاری ملازم کو تیسرا بچا پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔