راولپنڈی: پولیس کے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے باز رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات

0 114

پولیس نے پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو مساجد سے اعلانات کرکے خبردار کردیا۔

راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے اعلانات میں کہا کہ پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ سے باز رکھیں۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی موبائل ٹیموں کا گشت بھی جاری ہے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مختلف علاقوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.