کوئی اہم سوال کریں’، شیر افضل سے متعلق سوال پر شبلی فراز کا صحافی کو جواب

0 111

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے سوال کو غیر اہم قرار دے کر جواب دینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اڈیالا جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی جب کہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا پورا پاکستان احتجاج کررہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور لوگ افراتفری کا شکار ہیں، جو ملک میں ہورہا ہے، دہشتگردی بڑھ رہی ہے، سینیٹ میں مسائل کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے سے متعلق صحافی کے سوال پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.