قومی والی بال 11 اگست کو ایران روانہ ہوگی

والی بال چیمپیئن شپ 16 سے 26 اگست تک ایران کے شہر ارمیا میں کھیلی جائے گی

0 70

اسلام آباد (شوریٰ نیوز) 14 رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 11 اگست کو ایران روانہ ہوگی،یہ چیمپیئن شپ 16 سے 26 اگست تک ایران کے شہر ارمیا میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیائی ممالک کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی اور پاکستان کو بنگلہ دیش اور کوریا کے ساتھ رکھا گیا ے۔14 رکنی قومی ٹیم کی قیادت مبشر رضا کریں گے اور مراد جان کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان فریاد، آفاق جان، ظہیر احمد، محمد حامد، مصور، دیناٹ، کاشف نویدِ، حامد زمان، مراد خان، حیدر فاروق ، ناصر علی اور بلال خان شامل ہیں۔ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ برازیل کے عیسی تائی ہونگے جبکہ احسان اقبال اور محمد اسماعیل خان ان کی معاونت کریں گے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی 27 اگست کو واپس وطن پہنچیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.