اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو کسی صورت داؤ پر نہیں لگنے دیں گے۔ چین،سعودی عرب اوریواے ای نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلو ہیں، جیسے ہی وزارت سنبھالی توخارجہ پالیسی دباو کا شکار تھی، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سےنکلنے کیلئے وقت سےپہلے2ایکشن پلان مکمل کیے۔ حناربانی کھر نےایف اےٹی ایف سےنکلنے میں دن رات کام کیا، سی پیک کوبحال کیا اور10 سالہ تقریبات کاانعقاد کیا گیا، خوشی ہےکہ پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو بحال کیا، روس یوکرین جنگ کےباعث دنیا کے حالات میں تبدیلی آئی۔ بہترخارجہ پالیسی کے باعث یوکرین اوربیلاروس کےوزرائے خارجہ نےدورہ کیا، چین،سعودی عرب اوریواے ای نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان کے امن کو کسی صورت داو پرنہیں لگنے دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماراکام پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ اورامن کو بحال کرنا ہے، دنیا کےہرفورم پرمسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو ظلم اورجبرکانشانہ بنایاجارہا ہے۔