سعودی النصر کلب کا سینیگالی فٹ بال سٹار سیڈیو مین کے مابین معاہدہ
40ملین یورو سالانہ تنخواہ بشمول 10 ملین یورو بونس کے تحت معاہدہ کر لیا گیا
ریاض(شوریٰ نیوز) سعودی النصر کلب کا سینیگالی فٹ بال سٹار سیڈیو مین کے مابین معاہدہ،40ملین یورو سالانہ تنخواہ بشمول 10 ملین یورو بونس کے تحت معاہدہ کر لیا گیا۔سانجیومانے اس سے قبل لیور پول کے لیے کھیل رہے تھے،نئے معاہدے کے بعد وہ سینیگالی قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ اب پرو لیگ کے لیے بھی کھیلیں گے ۔اس سے قبل ریاض میں قائم النصر نے رواں سال جنوری میں کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔الجزائر کے کپتان ریاض مہریز نے جدہ بیس الاہلی کلب کے ساتھ 4 سال کے لیے معاہدہ کیا ہے، جس کی منتقلی کا تخمینہ 35 ملین یورو ہے۔گزشتہ سیزن کے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں انٹر میلان کی کپتانی کرنے والے مارسیلو بروزووک نے النصر کے ساتھ تین سالہ معاہدے پر دستخط کیے ، ان کو 18 ملین یورو کی ٹرانسفر فیس ادا کی گئی ۔ اس کے بعد ان کے سابق ریال میڈرڈ ٹیم کے ساتھی کریم بینزیما تھے، جو 2022 کے بیلن ڈی آر کے فاتح تھے جنہوں نے جون میں التحاد کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا تھا۔