مارگلہ کے دامن میں 1200 کنال پر اولمپکس ویلیج تعمیر کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت اولمپکس ویلیج کی تعمیر کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا

0 218

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)مارگلہ کے دامن میں 1200 کنال پر اولمپکس ویلیج تعمیر کرنے کا فیصلہ،وزیراعظم کی زیر صدارت اولمپکس ویلیج کی تعمیر کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ،وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے اولمپکس ویلیج کی تعمیر بارے اجلاس ہوا، جس میں مارگلہ کے دامن میں 1200 کنال پر اولمپکس ویلیج تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت طریقے سے اپنی توانائیاں استعمال کرنے کا موقع دیتی ہیں حکومت نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے، حکومت نے پاکستان میں سپورٹس کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے قومی پروگرام کا آغاز کیا، حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی سپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ اولمپک ویلیج قومی منصوبہ ہے، اعظم اولمپک ویلیج کی تعمیر کیلئے کارپوریٹ سٹرکچر بنایا جائے اور اس کی تعمیر کی نگرانی ماہرین کریں۔اجلاس میں سابق ارکان اسمبلی طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، انجم عقیل، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ مارگلہ کے دامن میں 1200 کنال پر اولمپکس ویلیج تعمیر کیا جائے گا جس میں بین الاقوامی معیار کی کھیلوں کی سہولہات مہیا کی جائیں گے۔اولمپکس ویلیج کی تعمیر کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، وزیر اعظم نے اولمپکس ویلیج کی تعمیر میں شفافیت کے عنصر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.