توہین اہلبیتؑ واصحاب ترمیمی بل آناً فاناً منظور،بل کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش بھی مسترد

فروری میں انسانی حقوق کے وزیر نےوزیر اعظم کو ترمیم کو منسوخ کرنے کے حوالے سے تجویزبھی پیش کی تھی

0 77

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سینیٹ میں توہین اہلبیت علیھم السلام ،صحابہ اور امہات المومنین کے متنازعہ ترمیمی بل کی منظوری،پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی بل کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش بھی مسترد،سینیٹر شیر ی رحمن نے کہاکہ عجلت میں بل منظور نہ کریں ایسا نہ ہو کہ مذہب کے نام پر بغیر دیکھے بل پاس کردیں ،دھونس دھمکی سے بل پاس نہیں ہونگے۔طلبہ یونینز پر پابندی کے خاتمہ،یونیورسٹیز کے قیام ، فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2022ء سمیت پیش کردہ تقریباً تین درجن بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے حالانکہ زیادہ تربل یونیورسٹیوں کے قیام کے حوالے سے تھےلیکن توہین اہلبیتؑ و اصحاب بل کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کے باوجود آناًفاناً منظور کر لیا گیا بعض بل موورز کی عدم موجودگی سے موخر بھی کر دیئے گئے۔موجودہ حالات کے پیش نظر توہین اہلیبت ؑ و اصحاب بلاوجہ کے تنازعات کا باعث بھی بن سکتا ہے۔یاد رہے کہ یہ بل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر عبدالکریم نے پیش کیا چیئرمین سینیٹر صادق سنجرانی نے وزیر مذہبی امور کی بل کی حمایت پر منظوری کا اعلان کر دیا۔اس سے قبل فروری میں انسانی حقوق کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تجویز پیش کی کہ اس ترمیم کو منسوخ کر دیا جائے کیونکہ یہ پارلیمانی طریقہ کار کے قواعد پر عمل کیے بغیر منظور کی گئی تھی۔وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں ریاض پیرزادہ نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ اسلامی قانون کے ساتھ آئینی ذمہ داری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.