لاہور ہائیکورٹ میں سائل کا آگ لگانے کا واقعہ، ایس پی سکیورٹی تبدیل، ڈی ایس پی معطل

0 108

لاہور ہائیکورٹ میں سائل کی جانب سے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کے معاملے پر ایس پی سکیورٹی تبدیل ، ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ناقص سکیورٹی پر سخت نوٹس لیا تھا، جس پر آئی جی پنجاب نے ایس پی سکیورٹی خرم شہزاد کو ہٹانے اور خالد ملک کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

دوسری جانب ایس پی عادل عامر کو ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ تعینات کر دیا جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی کو بھی وضاحت جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.