بانی پی ٹی آئی کوتین دفعہ ڈیل کی آفرہوچکی : فیصل چودھری کا دعویٰ

0 108

وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوتین دفعہ ڈیل کی آفرہوچکی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ میچ ہارنے پر غصےمیں تھے،عمران خان نے کہا کرکٹ ٹیم کو تباہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی بانی پی ٹی آئی کی دیسی مرغیاں گنتے رہتے ہیں، یہ ملک کھا رہے ہیں، عمران خان اپنےخرچے پر کھانے کھا رہے ہیں،انہیں جیل میں اے سی کی سہولیات نہیں ہے۔

وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کے کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، رمضان میں ہوسکتا ہےعصر کے وقت حکومت کا روزہ ٹوٹ جائے، بانی کے لیٹرز نے تھرتھرلی ڈالی ہے۔

فیصل چودھری کامزید کہنا تھا کہ ملک نہیں چل رہا، سیاسی عدم استحکام ہے، مولانا فضل الرحمان کا بھی الیکشن سےمتعلق وہی موقف جوہمارا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.