کے پی میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی، عمران خان کی مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت

0 110

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی پر احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو طلب کرنا شروع کردیا ہے۔

احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ تمام وزرا،مشیر اور معاونین کمیٹی کےسامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز اور ان کےاستعمال سے متعلق معلومات دیں گے، یہ عمل مکمل کرکے مئی کے پہلے ہفتے میں رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دی جائےگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.