امریکا کہہ چکا کسی حکومت کولانے یا نکالنے میں کردار نہیں، خواجہ آصف
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیکرٹ ایکٹ کا کیس بن سکتا ہے،سابق وزیر دفاع
اسلام آباد (شوریٰ نیوز)سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کہہ چکا ہے کہ کسی حکومت کولانے یا نکالنے میں کردار نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیکرٹ ایکٹ کا کیس بن سکتا ہے۔ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر کی جو کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس تھی وہ گم ہوئی ہو۔ہو سکتا ہے سائفر کی وہ کاپی سیاسی مقاصد کے لئے رکھی ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ جلیل عباس کانام نگراں وزیراعظم کی فہرست میں شامل ہے۔جلیل عباس جیلانی کا نام پیپلز پارٹی کی جانب سے دیا گیا۔