سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

0 106

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی۔

انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسدقیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت پیش ہوئیں۔

سماعت شروع ہوئی تو سابق سپیکر اسدقیصرکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.