کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

0 107

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے شہر کا موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا جب کہ شہر میں شمال مغرب سے خنک ہوائیں چل رہی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.