پاکستانی قوم کو ریاست سے ٹکرانے والی قوتوں کو مسترد کرنا ہوگا،جعفر خان مندوخیل

0 127

کوئٹہ (شوریٰ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو ریاست سے ٹکرانے والی قوتوں اور ریاست مخالف بیانیہ کو مسترد کرنا ہوگا ذاتی اور گروہی مفادات کی بجائے اجتماعی مفاد پر عمل پیرا ہوکر بلوچستان اور پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہوگا اُنکا کہنا تھا کہ عمرانی سیاست کے زہر آلودہ اثرات سے نوجوان نسل کے ذہنوں کو پاک کرنے کے لیے نظریہ پاکستان کے حقیقی فلسفے سے آگاہی اخلاقی ونظریاتی تربیت حالات و وقت کا تقاضاہے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ قومی سلامتی اورریاست کودرپیش مسائل کے داہمی حل کے لیے ہمیں سیاسی نہیں ریاستی مفادات مقدم رکھنا ہونگے۔ پوری پاکستانی قوم کوریاست سے ٹکرانے والی قوتوں اور ریاست مخالف بیانیہ کویکسر مسترد کرنا ہوگا۔تاریخ گواہ ہے کہ جن ریاستوں میں ذاتی سیاسی بالادستی کو مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی انکا انجام عبرتناک ہوا ۔ریاست ہمیشہ اپنے مضبوط فعال اداروں کی بنیاد پر ہی ترقی اور اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بناتی ہے ملکوں اور قوموں کے حالات ہمیشہ یکساں نہیں رہتے لیکن اگر ریاست مضبوط ہے تو حالات کا مدوجذر اور اندرونی اتارچڑھاو ملکی ترقی کے جاری سفر پر اثرانداز نہیں ھوتا۔ہمیں ماضی کی غلطیوں سے عبرت حاصل کرتے ہوئے قومی سلامتی اور ملکی بقاکی خاطر مثبت و مخلصانہ متفقہ سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگاتاکہ ملک اور قوم کو ان مسائل کے گرداب سے نکالا جاسکے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.