اکوڑہ دھماکہ: جامعہ حقانیہ کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

0 109

اکوڑہ خٹک دھماکے پر جامعہ حقانیہ نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ناظم اعلیٰ جامعہ حقانیہ مولانا سلمان الحق حقانی نے کہا کہ حامد الحق حقانی شہید کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی اور عناد نہیں تھا، تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہمیں مطمئن کیا جائے، مولانا حامد الحق کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

مولانا سلمان الحق حقانی کا مزید کہنا تھا کہ عظیم سانحہ سمیت دیگر امور پر عنقریب ایک بڑا اجلاس بلایا جائے گا، اجلاس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.