حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر فیصل واوڈا 60 ارب کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے

0 104

حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم کے چیئرمین فیصل واوڈا 60 ارب روپے کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر 60 ارب روپے کے میگا اسکینڈل سے آگاہ کیا۔

فیصل واوڈا نے اسکینڈل کے دستاویزی ثبوت کے ساتھ تفصیلات بتائیں اور کہا کہ اس میں ذمہ داروں کے علاوہ وزیر برائے میری ٹائم قیصر احمد شیخ کی مجرمانہ غفلت بھی شامل ہے۔

پروگرام میں قیصر احمد شیخ نے تسلیم کیا کہ فیصل واوڈا کی وجہ سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کے نقصان سے بچایا گیا لہٰذا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.