عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم

0 108

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کررہی ہے ؟

وکیل درخواست گزار نے کہا پولیس ایس بی سی اے حکام کے ساتھ کلینک سیل کرنے بھی آئی تھی، خدشہ ہے کلینک دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست نمٹادی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.