پی بی 45: دھاندلی کیخلاف درخواست مسترد، پی پی امیدوار کی رکنیت بحالی کا حکم

0 118

پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے 2 امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ انتخابات کے نتائج مرتب کرنے میں بے ضابطگیوں سے متعلق متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے، انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونلز موجود ہیں۔

امیدوار نصراللہ بڑیچ نے 15 جنوری کو 15 پولنگ سٹیشن پر ری پولنگ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی اسی طرح عثمان پیرکانی نے پی بی 45 کے نتائج مرتب کرنے کے عمل کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.