چین میں پاکستان کو ویٹ لفٹنگ میں وکٹری اسٹینڈ تک لائیں گے، عثمان امجد راٹھور

0 87

گوجرانوالہ( شوریٰ نیوز)پاکستانی ویٹ لفٹر عثمان امجد راٹھور نے کہا ہے کہ چین میں پاکستان کو ویٹ لفٹنگ میں وکٹری اسٹینڈ تک لائیں گے، چین میں ہونے والی ایشین گیمز کیلئے بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں، مقابلہ سخت ہوگا لیکن امید ہے کہ چین میں پاکستان کا پرچم لہراکر ایرینا میں پاکستان کا ترانہ بجائیں گے۔ چین کے شہر ہینگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے مقابلوں میں 109 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ایشین گیمز بہت بڑا ایونٹ ہے جس کیلئے وہ کافی پرجوش بھی ہیں اورسخت ٹریننگ کررہے ہیں ،انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ ایشین گیمز میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا، روسی، ایرانی اور چینی ایتھلیٹس کافی مضبوط ہیں اورسخت مقابلہ ہوگا۔ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کیلئے کافی محنت کرنا ہوگی، وہ اپنا بھرپورکوشش کریں گے کہ پاکستان کو وکٹری اسٹینڈ تک لائیں اور میڈل جیت سکیں۔ وہ اپنے کلب میں 9 مختلف ٹریننگ سیشن کررہے ہیں اور پری کمپیٹیشن ٹریننگ کے پلان کو فالو کرتے ہوئے ہدف کا 80 فیصد وزن اٹھا رہے ہیں۔ ٹریننگ میں عام طور پر 80 سے 85 فیصد ہی ویٹ اٹھایا جاتا ہے تاکہ مقابلوں کے موقع پر جسم کو 100 فیصد کیلئے تیار رکھا جا سکے۔ فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن کے علاوہ ویٹ لفٹرز کی سپورٹ کیلئے کوئی آگے نہیں آتا۔ پاکستان میں کارپوریٹ اداروں کو چاہیے کہ وہ ویٹ لفٹرز کی سپورٹ کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.