اسٹاف کا سائلین سے رقم کا مطالبہ، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے انکوائری کا حکم دے دیا

0 102

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے جسٹس بابرستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کےخط پر انکوائری کا حکم دےدیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط بھیجا گیا جس میں کہا گیا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرہو کر آئے اسٹاف کی سائلین سے رشوت لینےکی شکایات آرہی ہيں، کورٹ اسٹاف سائلین اور وکلا سے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اب قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے جسٹس بابرستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کےخط پر انکوائری کا حکم دےدیا۔

رجسٹرار یار محمد ولانہ اور ایڈیشنل رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ رائے محمد خان کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تین دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہے کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے سامنے رکھا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.