امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا

0 103

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان شانگلہ کے علاقے سانگڑئی میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سانگڑئی کے مقام پر ان کی کار گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔

متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہوں نے گزشتہ جنرل الیکشن میں اے این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.