ہنگو: بل کی عدم ادائیگی پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی بجلی منقطع، موبائل ٹارچ سے مریض کا علاج کیا گیا

0 103

پیسکو نے کئی ماہ سے بل کی عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی بجلی منقطع کر دی۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہنگو کا کہنا ہے ہر ماہ اپنا بل جمع کراتے ہیں لیکن اس کے باوجود پیسکو نے بغیر نوٹس کے بجلی لائن منقطع کر دی۔

ایم ایس ہنگو کا کہا ہے کہ رات کو بجلی منقطع ہونے سے موبائل ٹارچ کی مدد سے مریض کا علاج کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے قریب پولیس لائن بل کا بوجھ بھی اسپتال پر ہے تاہم اس حوالے سے ڈی ایس پی پولیس لائن کا کہنا ہے کہ پولیس لائن ہنگو کو بجلی کے 2 میٹرز لگے ہوئے ہیں، مارچ میں ہم نے 24 لاکھ روپے بل جمع کیا، ہمارے اوپر کوئی بقایاجات نہیں ہیں۔

ایس ڈی او پیسکو مہتاب خان نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر 3 ماہ کے بقایا جات ہیں اور ٹھوس جواب نہ ملنے پر بجلی منقطع کی گئی، تاہم فی الحال اسپتال کی بجلی بحال ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.