سوشل ویلفیئر ٹریننگ سنٹر ٹاؤن شپ میں منعقدہ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب

0 90

لاہور (شوریٰ نیوز) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سوشل ویلفیئر ٹریننگ سنٹر ٹاؤن شپ میں منعقدہ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز ڈیف ریچ سکولز ڈینئیل لینتھیر اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے افسران نے شرکت کی۔سمر کیمپ کی اختتامی تقریب میں سماعت سے محروم طلبائو طالبات نے بھی شرکت کی۔ڈینئیل لینتھیر نے ڈیف ریچ سکولز کی جانب سے سماعت سے محروم بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات بارے آگاہ کیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا۔اس موقع پر سماعت سے محروم بچوں نے جشن آزادی کے سلسلہ میں انتہائی خوبصورت انداز میں ملی نغمے بھی پیش کئے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر ڈینیئل لینتھیر کو مبارکباد دیتا ہوں۔ خداد صلاحیت سے محروم کسی بچے کو ڈس ایبل کہنا بہت بڑی زیادتی کی بات ہو گی۔ اللہ پاک نے ڈفرنٹلی ایبلڈ بچوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سماعت سے محروم بچوں کے پاس بہت سارے ہنر ہیں۔ پاکستان میں ہمارے دس لاکھ سے زائد بچے سماعت سے محرومی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہم سماعت کے علاج سے پہلے اس کی وجوہات پر قابو پانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں موروثی بیماریوں نے کئی خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔ سماعت سے محروم بچوں کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا نیکی کا کام ہے۔ سماعت سے محروم بچوں کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پاکستان کی مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں سماعت سے محروم بچوں کو ملازمت کرتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستانی عوام کو موروثی بیماریوں سے بچانے کیلئے ہمیں ریسرچ پر خاص توجہ دینی ہو گی۔پاکستان کے 83خصوصی بچوں نے برلن جرمنی اولمپکس گیمز میں میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ حال ہی میں میڈلز حاصل کرنے والے بچوں کو گورنر ہاؤس میں بلا کر سراہا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.