شہر کراچی کو نظر لگ گئی، پانی، گیس، بجلی ناپید ہو چکی: گورنر سندھ

0 102

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر کراچی کو نظر لگ گئی ہے، پانی، گیس اوربجلی ناپید ہو چکی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بل آرہے ہیں اور بجلی، گیس نہیں آرہی تو کیا آواز نہ اٹھائیں؟ اگر روزگار نہیں مل رہا، روڈ، راستے نہیں بن رہے تو کیا کریں۔

کامران ٹیسوری کامزید کہنا تھاکہ میں پیپلز پارٹی کے خلاف یا وزیر کے خلاف کوئی تنقید نہیں کر رہا، جب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم ساتھ کھڑے رہیں گے، شہر میں بے دردی سے لوگوں کو ڈمپر کچل رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.