کراچی میں گرمی کی شدت 2 سے 3 دن میں کم ہوگی: موسمیاتی تجزیہ کار

0 105

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرم موسم کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواد میمن کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی سائیکلون گرم موسم میں اضافےکا باعث تھا تاہم ہوا کا یہ زائد دباؤ اب مشرق کی طرف بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 روز سے جاری گرمی کی شدت میں آج سےکمی متوقع ہے اور آئندہ 2 سے 3 دن بعد سندھ بھر میں موسم بہتر ہو جائے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار سے درجہ حرارت مارچ کے معمول کے مطابق رہیں گے، اس دوران شہر میں دن کا پارہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.