قومی اسمبلی میں انتہائی نازیبا نعرے لگائےگئے: قمر زمان کائرہ

0 22

رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں انتہائی نازیبا نعرے لگائے گئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج جوکچھ ہورہا ہےیہ بھی غلط ہے، ہمارا انتخابی عمل کبھی بھی شفاف نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت کوبالکل سپورٹ کر رہے ہیں، ملک میں مہنگائی کم اورمعیشت بہترہوئی ہے، صدرمملکت نےخطاب کے دوران حکومت کودرست رائےدی ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا معاملہ بہت حساس ایشوہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے، اگربداعتمادی پیدا ہورہی ہےتو اسے دور کرنا چاہیے، صدرمملکت نےکہا تمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.