نہیں پتا اختر مینگل کس بنیاد پر انوار الحق کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں،سرفراز بگٹی

0 193

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) سینئر رہنما بی اے پی سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہیں پتا اختر مینگل کس بنیاد پر انوار الحق کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں۔جن لوگوں نے پولیٹیکل وائلنس کا راستہ اپنایا ان سے قانون کے مطابق ڈیل کیا جائیگا۔ انوار الحق میں صلاحیت ہے وہ نگراں وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دے سکیں۔پورے بلوچستان سے انوار الحق کاکڑ کی حمایت میں آوازیں آئی ہیں۔اختر مینگل ہمارے قابل احترام ہیں۔سینئر بی اے پی رہنما سینیٹر سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کبھی نے کہا کہ لاپتا افراد کا مسئلہ ایشو کیا ہے۔ریاست سے خلاف لڑائی پہلی شروع ہوئی یا لوگ پہلے مسنگ ہونا شروع ہوئے۔انہوں نے کہا ہے کہ وائلنس کو جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا،ریاست سے بار بار موقع دیا ہے۔9 مئی کا واقعہ ریاست پاکستان کے خلاف سازش تھی۔مسلم لیگ ن میں ضم نہیں ہو رہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.