حکومت لینے کا فیصلہ درست تھا، ہم نے سیاسی قیمت بھی ادا کی ہے،رانا تنویر

0 147

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ حکومت لینے کا فیصلہ درست تھا، ہم نے سیاسی قیمت بھی ادا کی ہے۔اسٹیبلشمنٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سپورٹس واپس لی، ہمیں نہیں دی۔نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس ضرور آئیں گے،نااہلی سے متعلق 5سال کی مدت تھی جو پوری ہو گئی ہے۔جمہوری روایات اور رویوں میں تنزلی ہوئی جو 1985 سے جاری ہے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رانا تنویر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لینے کا تعلق جمہوری رویوں سے نہیں جس کی تنزلی ہوئی ہے۔معاملات خراب ہوتے جا ررہے تھے اس لئے حکومت لینا کا فیصلہ درست تھا۔شہباز شریف نے حکومت لے کر جو ٹارگٹ لینا تھا وہ حاصل کیا گیا ہے۔معاشی بحران سے نکل کر ڈائریکشن پر سیٹ کر دیا، بہتری کی طرف چل پڑے ہیں۔رانا تنویر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت روایات، رویوں کے لحاظ سے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارا آئین فریکچر ہے اس میں بہت سے خامیاں ہیں جنہیں درست کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہمیں بہت زیادہ انتقام کا نشانہ بنا رہے تھے،ہم نے تعاون کا ہاتھ بڑھایا لیکن دوسری جانب سے مثبت جواب نہیں آیا تھا۔ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی سپورٹ نہیں ملی،ہم نے آئینی طریقہ اختیار کیا اور تحریک عدم اعتماد پیش کی۔انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بھی کہہ دیا ہے آئندہ ماہ نواز شریف واپس آرہے ہیں۔نواز شریف جھوٹے کیسز کیخلاف اپیل کر چکے ہیں امید ہے ریلیف ملے گا۔نواز شریف انپے خلاف تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن میں بیلٹ پیپر زپر بلے کا نشان نہیں ہونا چاہئے،کسی جتھے کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے کارنامے لوگوں نے دیکھ لئے اب یہ چیپٹر بند ہونا چاہئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.