ہرنائی ، تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

0 168

کوئٹہ (شوریٰ نیوز)ہرنائی کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ڈومیارہ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.