پاکستانی قوم نے متحد ہو کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے،گہرام بگٹی

0 239

کوئٹہ (شوریٰ نیوز)جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم 76 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہیں پاکستانی قوم نے متحد ہو کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے کیونکہ ہمارا ملک ہے تو ہم ہیں آج ملک بھر کی طرح بلوچستان کے کونے کونے میں یوم آزادی کی مناسبت سے عوام خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تقاریب منعقد کر رہے ہیں جس طرح بلوچستان کے دیگر علاقوں شہروں گوٹھوں گلی کوچوں میں لوگ یوم آزادی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں اسی طرح بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سوئی میں بھی لوگ جوش و جذبے سے یوم آزادی کے دن کو منا رہے ہیں زندہ قومیں ہی آزادی کی قدر کرتی ہیں اور آزادی کی قدر کو جانتی ہیں کیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے آج پاکستان کی 24 کروڑ لوگ آزاد پاکستان کی فضاسانس لے رہے ہیں ہم نے یکجا ہو کر پاکستانی قوم بن کر ملک دشمن عناصر کی گھنانی سازشوں اور وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کئے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.