پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے، جلد بجلی کی قیمت کم ہوگی: وزیر پیٹرولیم

0 114

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے اور وزیر اعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔

وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد علی پرویز ملک نے لاہور میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے گے جو سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معیشت کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے۔

وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے اور وزیراعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔

دہشتگردی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جس کے خلاف قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا، اس مقصد کیلئے پی سی کے انعقاد پر بحث جاری ہے جب کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کررہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.