بنوں میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

0 115

بنوں میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممش خیل شاہ ھندی اڈا میں پیش آیا، پولیس اہلکار ارمان گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.