کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کرنیوالے ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار جرمانہ

0 107

کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کرنے والے ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکھٹا کرنے میں گرفتار ملزم کے مقدمے کی سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں بتایا کہ ملزم فہیم خان پر کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکھٹا کرنے کا الزام تھا، ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے 22 اگست 2023 کو حراست میں لیا تھا، ملزم کے خلاف دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف ٹرائل شروع کیا اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.