خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

0 100

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کے لئے 14 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت کابینہ اجلاس رات 9 بجے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس کے دوران ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل کی منظوری کابینہ سے لی جائےگی، خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کی بورڈ آف گورنرز کے ممبران اور چیئرپرسن کی منظوری بھی لی جائے گی۔

ضلع کرک میں جوان مرکز کے قیام کی منظوری کا بھی امکان ہے، رمضان دستر خوان کیلئے فنڈز کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.