بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی

0 259

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں شوہر سے دو گھنٹے طویل ملاقات کے بعد وہ اٹک جیل سے ڈی آئی جی آفس اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں جہاں توشہ خانہ کیس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔

بشریٰ بی بی کو سیشن عدالت نے ڈی آئی جی آفس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی جس پر بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں دکان کی جعلی رسید بنانے کے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ جے آئی ٹی نے مقدمہ 422/23 میں بشریٰ بی بی سے تحقیقات کے لیے سوالات کیے۔بشریٰ بی بی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ تقریباً پچاس منٹ تک جے آئی ٹی کے سامنے شامل تفتیش رہیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں، جے آئی ٹی نے بشریٰ بی بی سے 20 کے قریب سوالات کئے۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی قراۃ العین عائشہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جے آئی ٹی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے گھڑی کی خریداری کے حوالے سے سوالات کیے۔قراۃ العین عائشہ کے مطابق بشریٰ بی بی نے کہا نہ میں نے کبھی گھڑی خریدی نہ بیچی اور نہ ہی حصہ دار رہی ہوں۔ بشریٰ بی بی نہ کہا میں تو کسی سے ملتی ملاتی بھی نہیں ہوں۔ میرے خاوند پر اس مقدمے سمیت تمام مقدمات اور الزامات جھوٹے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔ جے آئی ٹی بالکل مطمئن تھی اور دوبارہ پیش ہونے کا کچھ نہیں کہا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.