ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن شہید

0 102

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج ہلاک جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوئے۔

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران مارےگئے خوارج سے ہتھیار اور گولا بارود برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردکارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

کیپٹن حسنین اختر شہید کا تعلق ضلع جہلم سے ہے۔کیپٹن حسنین اختر شہید نے 4 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔کیپٹن حسنین اختر شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.