کے پی میں اسکولوں کی حالت زار کا کیس، سیکرٹری کی عدم حاضری پر عدالت برہم، فوری طلب کرلیا

0 106

خیبرپختونخوا میں اسکولوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں سیکرٹری تعلیم کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں اسکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس مندوخیل نے کہا سیکرٹری نہیں ہیں، آپ لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے، ہماری عدالت کا گزشتہ آرڈر پڑھیں وہ کیا ہے، آپ لوگ اس عدالت کے احکامات کو اہمیت ہی نہیں دے رہے، ایک سیکرٹری اس عدالت کی بات نہیں سن رہا مذاق بنایا ہوا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پشاور سے سیکرٹری صاحب 2 گھنٹے میں آسکتے ہیں انہیں بلائیں، ہمیں ان کو بلانے کا طریقہ آتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کو 12 بجے طلب کر لیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.