واٹس ایپ ویب کے لیے نئے سکیورٹی فیچر کی آزمائش

0 206

میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پلیٹ فار اپنے ویب ورژن کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واٹس ایپ ویب کا بِیٹا ورژن (2.2333.11) جو مخصوص صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اس میں نیا اسکرین لاک فیچر شامل ہے۔

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنا پاسورڈ بھول جاتا ہے تو اس کو واٹس ایپ سےلاگ آؤٹ ہوکر اسمارٹ فون سے دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کر تے ہوئے لاگ ان ہونا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.