امریکی جیلوں میں شدید گرمی ، قیدیوں کی خودکشی کی شرح میں اضافہ
جیل میں خودکشی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ،یوڈ کلاؤڈ نے کہا کہ جیلوں کے اندر بہت سی جگہیں جہاں قیدی کھانا کھاتے، کام کرتے اور سوتے ہیں وہاں ہوا کا انتظام نہیں ہے۔
دنیا کے باقی خطوں کی طرح امریکا بھی شدید درجہ حرارت کی لپیٹ میں ہے اور غالباً اس کی قیمت سب سے زیادہ وہاں کی جیلوں میں بند قیدی چکا رہے ہیں ۔
گرمی میں امریکی جیلوں کی ابتر حالت لوزیانا جیل کے نظام کے ایک جائزے کے دوران سامنے آئی جس کی قیادت ایموری یونیورسٹی رولنز سکول آف پبلک ہیلتھ میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم ڈیوڈ کلاؤڈ کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بغیر ایئر کنڈیشننگ اور حبس میں رہ رہے قیدیوں کی ذہنی صحت خراب ہورہی ہے جس کی وجہ سے اُن میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔