خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا استعمال بارے ہدایات
تمام سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر سیاسی و مسلکی گفتگو کرنے اور نظریہ پاکستان پر بحث ومباحثہ اور تجزیہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم میں حکومت کی واضح اجازت کےعلاوہ شرکت نہیں کرسکتا۔
ہدایات کے مطابق قاعدہ نمبر 25 کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم ، قاعدہ 21 کے مطابق حکومت کی اجازت کے بغیر براہ راست یا با لواسطہ طور پر سرکاری معلومات کا تبادلہ نہیں کرسکتا۔