جڑانوالہ واقعے سے متعلق انکوائری کے احکامات دے دیئے گئے ہیں، طاہر اشرفی
چیئرمین علماء پاکستان کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعے سے متعلق انکوائری کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔واقعے میں ملوث لوگوںکو ایک ماہ کے اندر سزا دینی چاہئے۔
چیئرمین علماء پاکستان نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کوئی مذہب سےمتعلق قانون کی خلاف ورزی کرےتو عدالتیںموجود ہیں۔
قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا تحفظ مسلمانوں اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔جڑانوالہ واقعے میں ملوث لوگوں نے پاکستان اور مسلمانوں پر ظلم کیا ۔