بلوچستان کے نئے رول آف لائروڈ میپ پر عمل درآمد شروع

0 182

محکمہ داخلہ حکومت بلو چستان کی ایک پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان کے نئے رول آف لائروڈ میپ26-23 20پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو انصاف تک رسائی کویقینی بنایاجا سکے گا۔

حکومت بلوچستان نے اقوام متحدہ کے قائم شدہ دفتر برائے انسدادمنشیات اور جرائم کی روک تھام کے ادارے (UNODC) کے تعاون سے، نئے توثیق شدہ رول آف لاء روڈ میپ (ROLR) 2023-2026 کے نفاذ کے آغاز کا فخر کے ساتھ اعلان کیا۔

ملک عبدالولی خان کاکڑ، گورنر بلوچستان:نے قانون کی حکمرانی کی بحالی کے روڈ میپ کو سراہتے ہوئے کہا، ”لوگوں کے لیے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اور روڈ میپ درست سمت میں ایک اہم قدم ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہم بلوچستان کی عوام کے لئے امن و سلامتی کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بحال شدہ رول آف لاء روڈ میپ بلوچستان کے رول آف لاء روڈ میپ کے اپنے پچھلے مرحلے کی کارکردگیوں اور کامیابیوں پر مبنی ہے، جو 2018 میں ایک فلیگ شپ پروگرام کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت سے تا حال اس نے قانونی اصلاحات نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد بلوچستان میں انصاف کے شعبے کو بڑھانا اور شہریوں کو بہتر اور موثر عدالتی نظام فراہم کرنا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے کہا، ”قانون کی حکمرانی کا روڈ میپ قانو ن میں اہم اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے صوبائی حکومت کے نکتہ نظر اور حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے جس سے بلوچستان کے شہریوں کی انصاف تک رسائی میں اضافہ ہو گا۔ حکومت بلوچستان قانون کی حکمرانی کو بہتر بنانے اور انتہائی پسماندہ اور کمزور علاقوں میں قانون تک عام آدمی کی رسائی کو یقینی بنانے کا اعادہ کر تی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.