فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں: شیر افضل مروت

0 107

ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا تحریک انصاف کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے، کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے، کسی دن دوسرا رہنما عدالت میں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا 26 نومبر کو گاڑیاں بھی ہماری چھینیں اور مقدمات بھی ہم پر بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں؟

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا حکومت ہوشیار ہوتی تو بلوچستان میں امن آ جاتا۔

کسی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا تھا میرا کسی پارٹی سےکوئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔

عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب بلائیں گے تب ملنے جاؤں گا، فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.