بھارت، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں81 ہوگئیں
ریاستی دارالحکومت شملہ سمیت مختلف علاقوں میں رواں ہفتے لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے اموات میں اضافہ،طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے 800 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ خراب موسم کے باعث ہماچل پردیش میں اسکول اور کالجز 19 اگست تک بند رہیں گے۔
ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت نے لینڈ سلائیڈنگ اور بارش سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت سے مدد طلب کرلی ہے۔