ایشیاکپ، ایک پاسپورٹ پر صرف 2 ٹکٹس مل سکیں گے
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے ٹکٹس کی قیمت زیادہ رکھی گئی ہے، وی وی آئی ٹکٹ 500 ڈالرز تک کا ہوگا۔
روایتی حریفوں کا میچ دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو 20 ڈالر، 50 ڈالر، 120 ڈالر کی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ ٹکٹ کی فروخت کا آغاز شام میں ہوگا۔
پاک بھارت میچ کا کم از کم ٹکٹس 20 ڈالر میں دستیاب ،دیگر میچز کیلئے ایک پاسپورٹ پر شائقین کو 4 ٹکٹس الاٹ ہوں گے
ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کیلئے شائقین کرکٹ کو ایک پاسپورٹ پر محض 2 ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے۔
شائقین کرکٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کی طرف سے سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے ہیں۔